عمران خان ستمبر میں روس جائیں گے

ماسکو :پاک روس تعلقات میں پیش رفت ہونے لگی، پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو صدر پیوٹن نے دورہ روس کی دعوت دی ہے اورعمران خان نے دعوت قبول کرتے ہوئے ستمبر میں روس کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے .

روسی صدر کی جانب سے دعوت بشکک میں ایس سی اوسمٹ میں دی گئی۔ عمران خان روس میں ہونے والے کثیر الملکی ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کریںگے۔ایسٹرن اکنامک فورم 4 سے ستمبر کو روس کے شہر ولادی ووستوک میں ہوگا،

عمران خان روسی صدر کی دعوت پر مہمان خصوصی کے طور پر کانفرنس میں شرکت کریںگے۔ کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی بھی شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں