عالمی ورلڈکپ 2019 میں آج دو اہم مقابلے ہونگے

لیڈز: عالمی ورلڈکپ 2019 میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے جس میں پہلا مقابلہ بھارت اور سری لنکا جب کہ دوسرا آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان ہوگا۔

پاکستانی وقت کے مطابق بھارت اور سری لنکا کا میچ دوپہر ڈھائی بجے ہیڈنگلے گراؤنڈ لیڈز میں ہوگا جب کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا شام ساڑھے پانچ بجے اولڈ ٹریفورڈ میں مد مقابل ہوں گی۔

آسٹریلیا اور بھارت دونوں ہی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں اپنے قدم جما چکی ہیں۔

بھارت نے گزشتہ دنوں بنگلادیش کو شکست دی تھی جس کے بعد بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی تھی، اسی طرح آسٹریلیا نے انگلینڈ کے ساتھ ہونے والے میچ میں فتح حاصل کرکے سیمی فائنل میں با آسانی قدم رکھ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں