تیونس میں خواتین کے نقاب پر پابندی

تیونس کی حکومت نے عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب لگانے پر پابندی عائد کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تیونس کے وزیراعظم نے سرکاری حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب لگانے پر سخت پابندی عائد کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خواتین کے نقاب پر پابندی حالیہ خودکش حملوں کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔

سرکاری حکم نامے کے مطابق کسی بھی خاتون کو دفتر، تعلیمی ادارے یا شاپنگ مال وغیرہ میں چہرہ ڈھانپنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دوسری جانب خودکش حملے سے متعلق بعض عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ حملہ آور نے نے اپنا چہرہ ڈھانپا ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں