امریکہ میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک

ٹیکساس :امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں سوار 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹیک آف کرتے ہی طیارے کا ایک انجن خراب ہو گیا اور وہ ہینگر میں جا گرا۔

حادثے کے وقت ہینگر پر عملہ موجود نہیں تھا۔سرکاری حکام نے کہا کہ نجی طیارے میں 10 افراد سوار تھے، حکام نے تمام افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں