اسرائیلی ریاستی دہشتگردی، رواں سال84 فلسطینی شہید

رملہ :فلسطینیوں کے خلاف قابض صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ تواتر کیساتھ جاری رہا، رواں سال کی پہلی ششماہی میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 84 فلسطینی شہید ہوئے۔

فلسطین میں شہدا کے قومی فورم کی تازہ رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ سال 2019 کے پہلے چھ ماہ میں اسرائیلی کارروائیوں میں چوراسی فلسطینی شہید ہوئے

جن میں غزہ 59 شہدا کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔ غرب اردن میں 25 فلسطینی شہید کیے گئے۔ شہدا میں 8 خواتین اور 19 بچے شامل ہیں۔

رواں سال غزہ کی پٹی میں مئی کے دوران اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلط کی گئی جنگ میں دو بچے ان کی مائوں کے پیٹ میں شہید کیے گئے، ان میں سب سے چھوٹا شہید عبداللہ ابو عرار کو4 مئی اور غزہ کی الزیتون کالونی اور ایمن محمود مدھون کو 5 مئی کو بیت لاھیا میں بمباری کے دوران شہید کیا گیا۔چونکہ دونوں بچے اپنی ما=ں کے بطن میں تھے۔ بمباری میں ان کی مائیں شہید ہوئیں اورساتھ ہی ان کے بچے بھی شہید ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال شہید کیے گئے 12 فلسطینی شہدا کے جسد خاکی اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہیں۔

حالیہ فلسطینی تحریک کے دوران اب تک 266 فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں