پاکستان میں قیدیوں کی پھانسی پر عملدرآمدروک دیا گیا

اسلام آباد: پاکستان میں رمضان المبارک کے آغاز کے باعث ملک بھر کی جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دینے کے احکامات پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔

احترام رمضان اور عید الفطر کے باعث کئے گئے فیصلے کے مطابق یکم رمضان سے عید الفطر کی چھٹیوں تک ملک کی کسی بھی جیل میں کسی مجرم کو پھانسی نہیں دی جائے گی، صدر مملکت بھی اس عرصے کے دوران کسی مجرم کی رحم کی اپیل پرکوئی حتمی فیصلہ نہیں کریں گے۔

فیصلے کے بعد رمضان کے آغاز اور عید الفطر کی وجہ سے ملزمان کے رشتہ داروں نے مقتول خاندانوں سے راضی نامہ کی کوششیں بھی تیز کر دی ہیں،

رپورٹس نے مطابق اس وقت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سزائے موت کے 289 مجرمان قید ہیں جن میں 12 خواتین مجرمان بھی شامل ہیں جن کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں زیر التوا ہیں، 18 رحم کی اپیلیں صدر مملکت کے پاس ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں