وزیراعظم وضاحت کریں ملک کس دام گروی رکھوایا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان وضاحت کریں ملک کو کس دام آئی ایم ایف میں گروی رکھوایا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ میں ایک گھنٹہ سوالوں کے جواب بے شک نہ دیں لیکن وہ پارلیمنٹ میں وضاحت کریں کہ ملک کو کس دام آئی ایم ایف میں گروی رکھوایا۔وزیراعظم ایک منٹ آکررمضان سے پہلے آئی ایم ایف کے حکم پرپیٹرول بم گرانے کی بھی وضاحت کریں،

عمران خان نے آئی ایم ایف کے ملازم کوراتوں رات اسٹیٹ بینک کا گورنر کیوں لگایا اورپاکستان میں کن شرائط پرآئی ایم کا دفتر کھولا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں