نارو ہیتو نے 126 ویں جاپانی بادشاہ کی حیثیت سے تخت سنبھال لیا

جاپان میں نارو ہیتو نے 126 ویں بادشاہ کی حیثیت سے تخت سنبھال لیا۔

جاپان کے 85 سالہ بادشاہ آکی ہیتواپنے تخت سے دستبردار ہو گئے جس کے بعد ولی عہد شہزادہ ناروہیتو تخت نشین ہوگئے ہیں۔ جاپان کی تاریخ میں نارو ہیتو نے 126 ویں بادشاہ کی حیثیت سے تخت سنبھال لیا۔

اس موقع پر شاہی تلوار ، جواہرات اور مہر نئے شاہ کے حوالے کی گئی۔ٹوکیو میں واقع شاہی محل میں ہونے والی تقریب میں آکی ہیتو نے اپنی تین سالہ بادشاہت سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

جاپان کی200سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بادشاہ کی جانب سے خود سے تخت نشینی چھوڑنے کا اعلان کیا گیا۔اپنے آخری خطاب میں 85 سالہ آکی ہیتو نے کہا کہ اپنی عمر اور خراب صحت کے باعث اپنی ذمہ داریاں مزید نہیں نبھا سکتا۔

آکی ہیتو تکنیکی طور پر رات بارہ بجے تک بادشاہ رہے جس کے بعد ان کے بڑے بیٹے ولی عہد نارو ہیتو نے بادشاہت کی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔جاپانی پارلیمنٹ نے گذشتہ برس شہنشاہ آکی ہیٹو کی تخت سے دستبرداری کی درخواست منظور کر لی تھی۔

جاپانی روایت کے مطابق بادشاہ تخت سے دستبردار نہیں ہو سکتا، گذشتہ 200برس کوئی بادشاہ تخت سے دستبردار نہیں ہوا۔ اس سے قبل جاپان میں اٹھارہ سو سترہ میں شہنشاہ کوکاکو اپنی خواہش سے تخت سے دستبردار ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں