وزارت داخلہ کا 48ممالک کے ساتھ ویزہ میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: پاکستانی وزارت داخلہ نے 48ممالک کے ساتھ ویزہ میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ انڈیا، امریکہ، برطانیہ، افغانستان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

وزارت داخلہ نے نئی ویزہ پالیسی جاری کر دی۔ ایران، ملیشیا، روس، ترکی، چائینہ، سری لنکا، آسٹریلیا، ڈنمارک، برازیل، جرمنی سمیت دیگر ممالک ویزہ میں نرمی کے نوٹیفکیشن میں شامل ہیں۔

نئی پالیسی کا اطلاق 15 اپریل سے شروع کر دیا گیا ، ان ممالک کو ائیرپورٹ پر ہی ویزے کی سہولت میسر کی جائیگی۔48ممالک میں سے 12ممالک کے سفارتکاروں کو یہ سہولت دی جائے گئی،

نوٹیفیکیشن کے مطابق31ممالک کے سفارتکار اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز اس سے فائدہ اٹھائیں گے ، 5ممالک کے شہری عام پاسپورٹ پر اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے ،

ویزا پالیسی کے تحت ابتدائی طور پر ویزا 3ماہ کا دیا جائے گا، نئی پالیسی کے حوالے سے فارن میشن اور متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں