عمران خان صرف بلین جھوٹ سونامی لائے ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد:مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے 1ارب میں سے 90فصد پودے غائب ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بلین ٹری سونامی پر آڈیٹر کی رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے ایک ارب میں سے 90 فیصد پودے غائب ہیں، انہوں نے دس کروڑ پودوں کو 5ارب بنا دیا، شاید یہاں بھی ان کی زبان پھسل گئی ہوگی،

مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب صرف بلین جھوٹ کا سونامی لائے ہیں، بلین ٹری سونامی کے جھوٹ کا ثبوت بھی قوم کے سامنے آگیا ، نیب سے پوچھنا تھا کہ کیا بلین ٹری سونامی کی خبر ان تک پہنچی ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ 1 کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھروں کا خواب دیکھنے والوں کیلئے گھبرانے کا وقت ہو گیا ہے، پانچ ارب درخت اسی سیارے پر لگائے گئے جہاں پچاس لاکھ گھر تعمیر ہورہے ہیں،

ان کا کہنا تھا کہ شکر ہے عمران خان نے یہ نہیں کہا کی پشاور میں روشنی کی رفتار سے تیز میٹرو بنائی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں