ڈاکٹری تجویز کے بغیراینٹی بائیوٹیک ادویات کی فروخت پر پابندی

اسلام آباد: ڈاکٹر کی تجویز کے بغیر اسلام آباد میں اینٹی بائیوٹیک اور اینٹی بیکٹیریل ادویات کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ۔

حکومت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ میڈیکل اسٹورز سے کہا گیا کہ وہ ڈاکٹری نسخے کے بغیر ادویات فروخت نہ کریں۔

سینئر انسپکٹرآف ڈرگز اسلام آبادسردار شبیر احمد کی جانب سے ڈاکٹری نسخہ کے بغیر اینٹی بائیوٹیک ادویات پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا اور یہ نوٹیفیکیشن میڈیکل اسٹورز کو بھجوا دیا گیا ۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق خلاف ورزی پر سخت کاروائی ہو گی۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے ڈاکٹر کے نسخہ کے بغیر اینٹی بائیوٹیک اور اینٹی بیکٹیریل ادویات کا استعمال صحت عامہ کے لئے خطرہ اور بہت بڑا چیلنج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں