محمد یاسین ملک جیل میں قید تنہائی کا شکار

سری نگر..جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئر مین محمد یاسین ملک کو جموں کے کوٹ بلوال جیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے ۔

محمد یاسین ملک کو جمعرات کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے )کے تحت جموں کے کوٹ بلوال جیل منتقل کیا گیا تھا۔

پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے )کے تحت ریاستی انتظامیہ کسی بھی شخص کو کسی عدالتی کارروائی کے بغیر دو سال تک جیل میں رکھ سکتی ہے ۔ ترجمان جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مطابق محمد یاسین ملک کی صحت خراب ہے ۔

جیل منتقلی سے قبل ان کی طبی معائینہ بھی نہیں کیا گیا۔ ترجمان نے محمد یاسین ملک کی خرابی صحت پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں