راولپنڈی ،منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی میں تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں ڈولفن فورس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔جمعرات کی رات کو ڈولفن فورس نے 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو محمدی چوک خیابان سرسید میں روکا اور تلاشی لی۔

موٹرسائیکل سوار ملزمان کے قبضے سے 3 کلو چرس، پستول اور موبائل فون برآمد کرلیے گئے۔ ملزمان کو خیابان سرسید پولیس چوکی کے حوالے کردیا گیا۔ ملزمان کے نام غالب حسین اور عمران خان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں