UKPIA آزاد کشمیر کی نئی سیاسی ولادت

UKPIA آزاد کشمیر کی نئی سیاسی ولادت

راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی)یوکے پی این پی کے مرکزی چیئرمین سردارطاہررفیق خان نے ساتھیوں کی مشاورت سے یوکے پی این پی کو مرج کرتے نئی پارٹی (UKPIA)متحدہ کشمیرعوام بین الاقوامی اتحادکااعلان کردیاہے۔پارٹی کامقصدفرقہ پرستی سے پاک انسانیت کی خدمت کرناہے ۔پارٹی کے مرکزی اوربراعظمی عہدیداران کااعلان بھی کردیاگیاہے ۔نومنتخب عہدیداران میں چیئرمین سردارطاہررفیق خان (کینیڈا)چیف آرگنائزر سردارخالدخان(انگلینڈ)سینئروائس چیئرمین سردارعابدخان(اٹلی)جنرل سیکرٹری سردارثاقب معروف (راولاکوٹ)ترجمان محترمہ غزالہ ناز(راولاکوٹ)مرکزی کوآرڈینٹرمظہراقبال(کینیڈا)سیکرٹری مالیات چوہدری سلیم حسین (انگلینڈ)سیکرٹری اطلاعات خان فاروق سجاد(انگلینڈ)۔نارتھ امریکہ چیف آرگنائزرمحمدعلی خان(کینیڈا)،ڈپٹی آرگنائزر ناصر احمدچغتائی(کینیڈا)کوآرڈینٹرخان عرفان خان( کینیڈا)۔یورپ زون چیف آرگنائزر سردارمحمدخالدخان (اٹلی)ڈپٹی آرگنائزر شوکت شاہ (اٹلی)کوآرڈینٹرچوہدری وسیم(اٹلی)شامل ہیں۔عرب زون کے نومنتخب عہداران میں چیف آرگنائزر سردار آصف خان(مسقط)ڈپٹی آرگنائزرسردارمحمدیاسین خان(مسقط)کوآرڈینٹرسردارعدنان الیاس(قطر) جبکہ ایشیاء زون میں نومنتخب عہدیداران میں چیف آرگنائزرسردارعمران فارس (راولاکوٹ)ڈپٹی کوآرگنائزر سردار محمد رضوان خان (راولاکوٹ) کوآرڈینٹرخواجہ محمدپرویز(عباسپور)کیے گئے۔اس موقع پرمرکزی چیئرمین سردارطاہررفیق خان نے کہاہے کہ کشمیرکے تینوں حصوں گلگت بلتستان جموں کشمیراورآزادکشمیرپرکشمیریوں کے ریفرنڈم کروایاجائے اورجواکثریتی فیصلہ ہوگاوہ فیصلہ پارٹی کومنظورہوگا۔پارٹی کامنشورہے کہ دنیامیں جہاں ظلم اورزیادتی وناانصافی ہوگی ان کی بھرپورمددکی جائیگی۔پارٹی کے چیئرمین سردارطاہررفیق خان نے تمام پارٹی ممبران کوہدایت جاری کی ہے کہ براعظمی اورایشیائی عہدیداران آج سے ہی پارٹی کی تنظیم سازی شروع کردیں۔تمام پارٹیوں اورتمام لوگوں سے ہماری گزارش ہے کہ ہماراوہ اس نیک کام میں ساتھ دیں۔تاکہ ہم تمام مسائل کویکجہتی سے حل کرسکیںہماری پارٹی آزادکشمیرکے الیکشن میں بھرپورحصہ لے گی اورمسائل کاحل نکالے گی اوراس موقع پرپارٹی کے چیئرمین سردارطاہررفیق نے ایک این جی اوکشمیرانٹرنیشنل ہیومن رائٹس سوسائٹی کابھی اعلان کیاہے ۔اس این جی اوکامقصدغریب لوگوں کی حمایت اورظلم کے خلاف جنگ کرتاہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں