جموں بس اڈے کے قریب دھماکہ ایک ہلاک 26 افراد زخمی

جموں.. مقبوضہ جموں میں بس اڈے کے قریب جمعرات کو دھماکہ ہوا ہے جس میں 26 افراد زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر میں بس اڈے کے قریب ہونے والے دھماکے کے بعد علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔بھارتی پولیس کے مطابق بس اڈے پر ہونے والا دھماکہ دستی بم کا تھا جب کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ علاقہ کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس، جموں، ایم کے سنہا نے گرینیڈ دھماکے اور اس میں26افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں