فیاض الحسن چوہان کا ا ستعفیٰ منظور

سلام آباد:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے متنازعہ بیان کے بعدوزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے

تفصیلات کے مطابق، وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے متنازعہ بیان کے بعد وزیراعظم کی ہدایت پر صوبائی وزیر کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو ایوانِ وزیراعلیٰ طلب کیا جہاں ان سے غیر ذمہ دارانہ بیان پر استعفیٰ طلب کیا

فیاض چوہان کے اس سے قبل بھی صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کے معاملات اور متنازع بیانات سامنے آئے جس پر انہیں معافی مانگنی پڑی جب کہ تازہ بیان پر ان کے خلاف کاررواہی کی گی ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئین کے تحت اقلیتوں کے برابر کے حقوق ہیں اور ان کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے ہندو کمیونٹی سے متعلق غیر اخلاقی بیان دیا تھا جس پر انہوں نے بعد میں وضاحت اور معذرت بھی کی لیکن اپوزیش جماعتوں کی جانب سے وزیراطلاعات کے بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاریا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں