ٹیلی فون پر رابطہ

 
پاکستان بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے اقدامات کریں،تھریسامے

اسلام آباد … وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو برطانوی وزیر اعظم تھریسامے سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ پلوامہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر تھریسامے نے کہا کہ پاکستان اور ہند کشیدگی میں کمی کے لئے اقدامات کریں۔ برطانیہ کشیدگی کے خاتمے کے لئے دونوں ملکوں سے رابطے میں رہا۔ برطانوی وزیر اعظم نے ہندوستانی پائلٹ کی رہائی کے اقدام کو سراہا۔ جسے عالمی سطح پر بھی بے انتہا پذیرائی ملی ہے ۔ عمران خان نے برطانوی ہم منصب کو پاکستان آنے کی دعوت دی جبکہ تھریسامے بھی نے بھی پاکستانی وزیراعظم کو دورہ برطانیہ کی دعوت دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں